چمن(نیوز ڈیسک )چمن چیک پوسٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پاکستانی علاقے میں موجودحاضر سروس افغان فوجی افسر کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق چمن چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر پاکستانی علاقے میں موجود حاضر سروس افغان فوجی افسر کو گرفتار کر لیا ۔ یہ اہلکار بغیر کسی قانونی جواز کے افغانستان جانے کے لئے پاکستانی سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔وزیرِداخلہ چوہدری نثار نے ایف آئی اے کی بروقت کارروائی کی تعریف کی۔ گرفتاراہلکار کو مزید تفتیش کیلئے سیکیورٹی و انٹیلی جنس اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔