کوئٹہ(نیوز ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر کارروائی کے دوران پاکستان میں داخل ہونے والے افغانستان کے ایک حاضر سروس فوجی افسر کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیاہے ۔افغان فوجی افسر کو افغانستان سے چمن بارڈرعبورکرتے وقت چیک پوسٹ پر گرفتار کیاگیا۔سکیورٹی فورسزنے وزارت داخلہ کی ہدایت پرملزم کو تحقیقاتی اداروں کے حوالے کردیاہے ۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق افغان فوجی افسر غیر قانونی طورپر چمن میں رہائش پذیر تھا۔ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔