گلگت (نیوز ڈیسک) فورس کمانڈر گلگت بلتستان ( FLNA )ہیڈکوارٹر کے زیر اہتمام ایک روزہ نمائش ایک دن پاک آرمی کے ساتھ کے عنوان سے انعقاد کیا گیا نمائش میں پاک آرمی کے مختلف یونٹس نے اسٹالز لگائے جس میں جنگلی سازوسامان اسلحہ سمیت آلات نمائش میں رکھے گئے تھے نمائش میں کے آئی یو سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی اس موقع پر شرکاء کو جدید اسلحہ کی بنیادی تربیت سمیت فائرنگ کرنے کی مشق بھی کرائی گئی آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے کہاکہ ہمیں اس نمائش میں شرکت سے فوائد حاصل ہوئے ہیں اور ایسی نمائشوں کا انعقاد وقتاً فوقتاً ہوتے رہنا چاہئے نمائش میں 1122 سمیت جی بی سکاﺅٹس نے بھی سٹالز لگا رکھے تھے ۔