کراچی (نیوز ڈیسک)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کے جے آئی ٹی کے سامنے کیے گئے مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق عزیر بلو چ نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ اس کے یو اے ای ، ایران اور پاکستان میں کروڑوں روپے کے اثاثے ہیں ۔عزیر بلوچ کے دبئی میں 4 اکانٹ میں ساڑھے دس لاکھ درہم موجود ہیں۔4 میں سے 3 اکانٹ اس نے اپنی بیوی کے نام پر کھولے ہیں ۔جبکہ یو اے ای میں 3 گاڑیاں ، ایک پلاٹ ، دفتر اور دوگھر ہیں۔یواے ای میں اس کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 35 لاکھ درہم ہے۔عزیر بلوچ نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ پاکستان کے بینک میں اس کے صرف 15 لاکھ روپے موجودہیں ۔جبکہ کراچی میں 20 کروڑ کے اثاثے موجود ہیں۔گینگ وار سرغنہ نے ایران میں 1 کروڑ روپے مالیت کا گھر رشتے دارجلیل کے نام پر لیاہے ۔عزیر بلوچ کے طاقتور دوستوں میں 45 لوگ شامل ہیں جن میں سے ذولفقار مرزا، قادر پٹیل اور ثانیہ ناز قریبی دوست ہیں۔عزیر بلوچ کی خدمت پر 16 نوکر موجود تھے۔عزیر بلوچ کے انڈر لیاری کے 14 گینگ وار کمانڈر کام کرتے تھے۔عزیر بلوچ نے انکشاف کیا کہ اس نے زولفقار مرزا کی مدد سے ایک ایس پی اور 7 ایس ایچ او کو تعینات کروایا۔ایس پی اقبال بھٹی کی تعیناتی انسپکٹر یوسف بلوچ کی سفارش پر کروائی گئی ۔