کراچی (نیوز ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی کا اہم اجلاس سید مصطفی کمال اور انیس احمد قائم خانی کی صدارت میں جمعرات کو پاکستان ہاؤس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ملک بھر میں تنظیم سازی کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستان ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں پاک سرزمین پارٹی کی ملک بھر میں تنظیم سازی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ پاک سرزمین پارٹی کی پورے پاکستان میں تنظیم سازی کی جائے گی جس کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ اجلاس میں پارٹی منشور پر تفصیلی غور کیا گیا ۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کے لاہور ،پشاور، کوئٹہ اور سندھ کے مختلف کے دوروں کو حتمی شکل بھی دی گئی ہے ۔