اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

حکومتی دیوار کو ’’ اجتماعی ‘‘دھکے کی ضرورت ہے‘ڈاکٹر طاہر القادری

datetime 28  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکمران خاندان نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے قومی خزانے سے اشتہار چھپوا کر ایک اور معاشی دہشتگردی کی ہے، حکمرانوں کا ہر جھوٹ اگلے ہی قدم پر پکڑا جاتا ہے، پھر بھی وہ قدم قدم پر جھوٹ بولنے سے باز نہیں آرہے،ملک میں احتساب کا کوئی موثر قانونی میکانزم ہوتا تو وزیراعظم کٹہرے میں کھڑے ہوتے، کمیشن بنانا دور کی بات تاحال وزیراعظم نے اس پارلیمنٹ کو بھی جواب نہیں دیا جس پارلیمنٹ نے انہیں منتخب کیا،خاندانی بادشاہت خود کو کسی کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتی،کرپشن کی اس حکومتی دیوار کو گرانے کیلئے ایک فیصلہ کن ’’اجتماعی ‘‘ دھکے کی ضرورت ہے،آئی سی آئی جے اپنے موقف پر قائم ہے، حکمرانوں نے ایک بار پھر قوم کو گمراہ کرنے کوشش کی،احتساب نہ ہونے سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ہمارے موقف کی تائید کی،قوم جان لے موجودہ ملکی قوانین کے تحت بڑے چوروں کا احتساب نہیں ہو سکتا۔مہنگائی کنٹرول کرنے کے دعویدار آٹا،مرغی ،دال، چینی غریب کی پہنچ سے دور کرنے کے ذمہ دار ہیں،عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود غریب آدمی کو اس کا حقیقی ریلیف نہیں ملا۔ وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا سیل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں 500ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی بجائے حکمران 30سال میں لوٹی گئی قومی دولت واپس لائیں جو حکمران خاندان خود آف شور کمپنیاں بنا کر ٹیکس چوری کرتاہواسے تاجروں، صنعتکاروں اور دیگر طبقات سے ٹیکس مانگنے کا کوئی حق نہیں؟۔انہوں نے کہا کہ ملزم وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرنے والی کابینہ ’’طوطوں‘‘ پر مشتمل ہے، کسی طوطے نے وزیراعظم سے یہ سوال نہیں کیا کہ آپ کے بچوں کو آف شور کمپنیاں بنانے اور بیرون ملک دولت کے پہاڑ کھڑے کرنے کی ضرورت پیش کیوں آئی؟اور یہ پیسہ پاکستان سے نکل کر خلیجی ممالک ،پانامہ سے ہوتا ہوا لندن تک کیسے پہنچا؟۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس کے کارکن کرپشن کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کررہے ہیں اور ہم ہی وہ واحد جماعت ہیں جس کے کارکنوں نے موجودہ ظالم نظام اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جانی ،مالی قربانیاں دیں ،قید و بند کی سختیاں جھیلیں اور آج بھی ہمارے سینکڑوں کارکن صوبہ بھر کی مختلف عدالتوں میں دہشتگردی کے جھوٹے مقدمات بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاحال 10 اضلاع میں عوامی تحریک کی ضلعی تنظیمیں حکومتی کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر چکی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن اور بے ایمانی منظر عام پر آنے کے بعد بھی حکمرانوں کی ڈھٹائی میں کوئی کمی نہیں آئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…