اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صحافیوں کی عالمی تحقیقاتی تنظیم آئی سی آئی جے کی طرف سے پانامہ لیکس کے معاملے پرحکومت کے جھوٹ کاپردہ چاک کرنے پرمسلم لیگ ن کے رہنما اورحکومتی مشیر بدزبانی پراترآئے اورآئی سی آئی جے کودو نمبر ادارہ قراردیدیا۔آئی سی آئی جے نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ اس نے پانامہ لیکس میں نوازشریف کے خاندان کانام شامل کرنے پرمعذرت کی ہے اورکہاہے کہ آئی سی آئی جے نے کوئی غلطی نہیں کی۔گزشتہ روزعالمی تنظیم کی تردید کے بعدمسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیزنے ہمیشہ کی طرح آپے سے باہرہوتے ہوئے میڈیاپرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آئی سی آئی جے دونمبرادارہ ہے ،اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے ،اس نے وزیراعظم برطانیہ کے ڈیٹامیں تبدیلیاں کیں اورکئی اوررہنماؤں کاڈیٹابھی تبدیل کردیا،میں نے خودکوحسین اورحسن نوازکابھائی ظاہرکرتے ہوئے خط لکھاتھااورمیں ایساکرنے کاحق رکھتاہوں کیونکہ تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں ،دانیال عزیزنے کہاکہ اس خط کی کاپی میرے پاس ہے ،دانیال عزیزکے اس بیان پرپاکستان آئی سی آئی جے کیلئے تحقیقاتی کام کرنے والے عامرلطیف نے معروف خبر رساں ادارے آن لائن سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دانیال عزیزبلاسوچے سمجھے بات کے عادی ہوچکے ہیں ۔دانیال عزیزاپنی سیاست کیلئے ایک معتبرادارے کوگالیاں نہ دیں ۔پانامہ لیکس پرپوری دنیامیں اصلاحات ہورہی ہیں ،امریکہ اورپانامہ کے درمیان حال ہی میں معاہدہ ہواہے ،آئس لینڈکے وزیراعظم نے استعفیٰ دیااوربرطانوی وزیراعظم کوپارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہوناپڑا۔دانیال عزیزاوران کے حکمرانوں میں اگرجرأت ہے توپارلیمنٹ میں جاکراعلان کردیں کہ ہم نے ساراپیسہ قانونی طریقے سے باہربھجوایاتھااوریاپھرامریکہ میں ہتک عزت کادعویٰ دائرکرکے کروڑوں ڈالرکے حقداربن جائیں ،محض بیان بازی اورپھرنازیباکلمات کہنے سے ان کی اپنی شخصیت مجروح ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرچمگادڑ کو سورج کاوجود نظر نہیں آتاتو اس میں سورج کاکیاقصورہے؟سورج کی روشنی سے پوری دنیااستفادہ کرتی ہے ۔عامرلطیف نے کہاکہ دانیال عزیزصرف یہ بتائیں کہ نوازشریف کے بچوں کی کمپنیاں ہیں یانہیں؟انہوں نے کہاکہ میری آئی سی آئی جے کی ڈپٹی ڈائریکٹرمرہنہ واکرسے بات ہوئی ہے ۔انہوں نے بھی دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ ہماری تنظیم نے کوئی معافی نہیں مانگی ۔وزیراعظم نے متعددبارتسلیم کیاکہ میرانام شامل نہیں ہے ،میرے بچوں کاہے اوروفاقی وزراء بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ وزیراعظم کااپنانام پانامہ لیکس میں شامل نہیں ہے ،جبکہ حسن اورحسین نوازکاہے ۔
پانامہ لیکس، جھوٹ فاش ہونے پر’’ حکومتی ارکان‘‘ بدزبان ہو گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
عام تعطیل کا اعلان















































