کوئٹہ(نیوز ڈیسک)ڈیرہ مراد جمالی کےحلقہ این اے 267میں ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق حلقہ این اے 267کے 30پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائم موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار یار محمد نذر 4ہزار 622ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار خالد خان مگسی 2ہزار 39ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر چل رہے ہیں ۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 267 بلوچستان کے دو اضلاع بولان اور جھل مگسی پر مشتمل ہے جبکہ 16 امیدوار میدان میں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے خالد مگسی اور پی ٹی آئی کے سردار یار محمد رند کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے،حلقے میں 165 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 49 ہے ۔پولنگ کے عمل کو پرامن رکھنے کیلئے پولیس اور لیویز کے 35 ہزار سے زائد اہلکار وں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ سپریم کورٹ نے اس حلقہ سے منتخب ہونے والے خالد مگسی کی رکنیت منسوخ کر کے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔