اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے خالد شمیم کی اڈیالہ جیل میں ویڈیو ریکارڈنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اس بات کی تحقیق کی جائے کہ اڈیالہ جیل میں اس قسم کی ویڈیو بنانے کی اجازت کس نے دی؟ ایسے موقع پر جیل انتظامیہ کہاں تھی؟ اس بات کی بھی تحقیق کی جائے کہ آیا یہ ویڈیو بنانے میں جیل انتظامیہ کی معاونت تو شامل نہیں تھی؟ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ رپورٹ آئندہ دو روزمیں وزارتِ داخلہ کو دی جائے۔