اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پانا ما لیکس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمان کو سونپ دی ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف سے مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی جس دوران پانا ما لیکس سمیت ملکی سیاسی صورتحال اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کی جانب سے پیدا کردہ سیاسی بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے پانا ما لیکس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمان کو سونپ دی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے پانامہ لیکس پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے وزیر اعظم کے موقف کی تائید کرتے ہوئے اپنی حمایت کا یقین دلایا ۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی راویت ہے کہ وزیر اعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔