جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

کون لوٹ مارکررہا ہے ؟تحریک انصاف کے رہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 28  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی اشرافیہ میں شمار کیا جانے والا چھوٹا سا طبقہ ملک میں لوٹ مار مچائے بیٹھا جبکہ غریب اور متوسط طبقہ اربوں روپے کا ٹیکس ادا کرتا ہے اس کے باجود بھی اس طبقہ کو سکون میسر نہیں ہے اور نہ ہی بنیادی سہولتیں میسر ہیں ،صحت ،تعلیم ، خوراک جیسی سہولتیں تک عوام کو میسر نہیں ہیں ، اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والی عوام کفن کے ایک گز کپڑے پر ٹیکس ادا کرتی ہے پھر بھی انہیں غربت اور بے روزگاری کی چکی میں پیسا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نواب شاہ پریس کلب میں میڈیا اور کرپشن بچاؤ کارواں مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جتنا ٹیکس ادا کرتی ہے اس کے مطابق خوشحالی ان کا مقدر ہونا چاہیے مگر لٹیرے حکمران قومی خزانے کو باپ کی جاگیر سمجھ کر اس کو بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تھر میں بھوک سے اموات اس ملک کے حکمرانوں کی منہ پر زور دار تماچہ ہے لیکن ان کے تو کان پر جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی تب ہی ممکن ہے جب لوٹا ہوا خزانہ ملکی خزانے میں شامل ہوگا اور پائی پائی کا حسا ب لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کراچی سے لیکر خیبر تک پاکستان عوام ملک میں کرپشن کے خاتمے کا جذبہ رکھتی ہے مگر بد قسمتی سے کوئی ان کے جذبے کی قدر کرنے والا نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف نے قو م میں کرپشن سے پاک پاکستان کا جذبہ بیدار کیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو مایوسی کے اندھیر ے سے نکالنے کے لئے تحریک انصاف اپنا قابل معترف کردار ادا کر یگی شاہ دمحمود قریشی نے مزید کہا کہ ملک کی حالت یہ ہے کہ بین الاقوامی قرضوں کو سود ادا کرنے کے لئے بھی قرض لینا پڑ رہا ہے ۔قوم کو معاشی طور پر تباہ کر کے نسل کشی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور چند ایک طبقات ملک کے نظام پر اثرانداز رہنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہو رہی ہے غربت بے روزگار ی اور مایوسی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، عوام کو کوئی پرسان حال نہیں ہے ،ہم ملک کو بچانے نکلے ہیں او ر پوری قوم ہمارے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ چند خاندانوں نے ملک کا خزانہ بیرون ملک منتقل کر کے قوم کودیوالیہ بنا دیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ سوئی ہوئی قوم کو ان اشرافیہ سے لوٹی ہوئی ملکی دولت واپس دلانے کے لئے جگایا جائے ، اس موقعہ حلیم عادل شیخ اور گل محمد رند بھی موجود تھے قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی نے نواب شاہ میں پر ہجوم کاروان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں میں ملک میں جمہوری روایتوں کو تہہ و بالا کر کے کرپشن کی تاریخ رقم کی ہے ملک میں پائیدار جمہوریت ت ہی پنپ سکتی ہے جب تک کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہوجاتا ، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس سے ثابت ہو چکا ہے کہ ملک کے حکمرانوں کرپشن کا بد ترین ریکارڈ توڑ دیا ہے شیراز چوک پر عوامی ہجوم سے خطا ب کرتے ہوئے شاہ محمو د قریشی نے مزید کہا کہ ماضی کی حکمرانوں نے کرپشن کی ایسی راہیں کھولیں کہ آج کے حکمرانوں ان راہوں سے مستفیض ہورہے ہیں ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام میں کرپشن کے خلاف جذبہ دیکھا ہے تحریک انصاف کرپشن سے پاک پاکستان کی بنیاد رکھ کر تبدیلی کی راہیں ہموار کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے اثرات سندھ میں نمایاں نظر آئیں گے ۔دوسری جانب ضلع شہید بے نظیر آباد سے وابستہ پی ٹی آئی کے 20 سال پرانے نظریاتی کارکنوں کو کرپشن بچاؤ ہم کارواں ایکسپریس سے محروم رکھا گیا پی ٹی آئی کارواں نواب شاہ پہنچے پرمقامی پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے مذکور ہ کرپشن بچاؤ کارواں کا بائیکاٹ کیااحتجاج کرنے والوں میں گل محمد کیریو،خالد حسین انٹر، سجاد خاصخیلی ودیگر شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…