لیہ (نیوزڈیسک) لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والے مزید دو افراد جناح ہسپتال لاہور میں دم توڑ گئے ،تعداد 29 ہوگئی جبکہ پوسٹ مارٹم اور فورنزک رپورٹ سے مرنے والوں کے جسم میں کلورفیناپر نامی زہر کی موجودگی ثابت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق زہریلی مٹھائی کھانے والوں کی اموات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ¾ جناح ہسپتال لاہور میں زیرعلاج مزید دو افراد دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہوگئی ¾ جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج 45 سالہ بشیر بھی دم توڑ گیا ۔ ضلعی انتظامیہ لیہ مٹھائی کی فورنزک اور مرنیوالوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہو گئی ہے جن میں ایک ہی زہر کی موجود گی ثابت ہو گئی ہے ۔ محکمہ صحت ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ابتک کی تفتیش میں کئے گئے دعوو¿ں کے برعکس فورنزک و پو سٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مٹھائی میں سیلفو نائل یوریا کی جگہ کیڑے مکوڑے مارنے والے زہر کلورفیناپر کے اثرات پائے گئے ۔ ڈی ایس پی رمیض بخاری کی جانب سے میڈیا کو بریفنگ کے دوران ملزمان کی جانب سے مٹھائی میں چائنہ پڑی میں ڈلے زہر سیلفونائل کی مقدار مل جانے کے اعتراف کی بریفنگ پر بھی سوالیہ نشان پڑگئے ہیں ۔ اس وقت بھی ہسپتال میں 17 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے دو افراد کی حالت نازک بتا ئی جا تی ہے ۔ وزیر اعلیٰ کی 7 رکنی انسپیکشن ٹیم بھی لیہ میں تحقیقات جا ری رکھے ہو ئے ہے ۔