جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

اپو زیشن کی قیا دت کو شیخ رشید کے پا س جا نا مہنگا پڑ گیا

datetime 28  اپریل‬‮  2016 |

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کا لال حویلی راولپنڈی کا دورہ کیا شیخ رشید سے ملاقات کرکے دو مئی کو اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے قبول کرلی ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بیرسٹر اعتزاز احسن کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کے لال حویلی جانے پر نجی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر کڑی تنقید، کارکنان بھی برہم ہو گئے ، سوال اٹھا دیا گیا کہ کیا پیپلز پارٹی اتنی کمزور ہو گئی ہے کہ اس کے رہنما شیخ رشید جیسے بندے کے پاس چل کر گئے جو پیپلزپارٹی کی سابق چیئرپرسن بینظیر بھٹو کے لئے نفرت کی علامت تھا اور وہ اسے سخت ناپسند کرتی تھیں اس نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے خلاف بھی نازیبا زبان استعمال کی ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہمارا یک نکاتی ایجنڈا پانامہ لیکس کی تحقیقات میں جوڈیشل کمیشن سے پہلے فرانزک آڈٹ کرانا ہوگا لال حویلی میں ملاقات کے بعد شیخ رشید کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی مرضی کے ٹی آر او بنائے ہیں دو مئی کو مشاورت کے ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے تمام سیاسی جماعتیں اور اپوزیشن جماعتوں میں یکجہتی پیدا کرنا چاہتے ہیں دو مئی کو اپوزیشن کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے شیخ رشید احمد کو دعوت دینے آئے ہیں جو انہوں نے قبول کرلی ہے پانامہ لیکس میں سرفہرست نام وزیراعظم اور ان کے خاندان کا ہے اس لئے احتساب کا آغاز بھی وزیراعظم سے ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ سرمایہ کابیرون ملک منتقلی کا سراغ لگانے کیلئے فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے اصل ثبوت بینک ٹرانزیکشن ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بیٹے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے بیرون ملک اثاثے اور جائیدادیں ہیں حکومت نے مشاورت نہیں کی خود ہی ٹرم آف ریفرنسز بنائے ہیں جوڈیشل کمیشن سے پہلے چار مرحلے طے ہونا ہیں پانامہ لیکس کی تحقیقات کے ساتھ خصوصی قانون بنایا جائے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اگر پانامہ لیکس میں احتساب سب کا ہوگا اور ہونا چاہیے لیکن سب سے پہلے وزیراعظم کا احتساب ہونا چاہیے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف بھی لال حویلی سے خطاب کیا کرتے تھے خورشید شاہ چوہدری اعتزاز کا شکریہ اداکرتا ہوں جو لال حویلی تشریف لائے انہوں نے کہا کہ جس ملک کا وزیراعظم سیکنڈلائز ہو جائے اس ملک کو قرضہ نہیں کوئی دیتا خورشید شاہ اور چوہدری اعتزاز احسن نے دعوت دی ہے جو قبول کرلی ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں اس موقع پر شیخ رشید نے گو نواز گو کے نعرے بھی لگوائے۔(ر

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…