اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کے استعفیٰ پر پی ٹی آئی نے اہم اعلان کر دیا

datetime 28  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان سنگین حالات سے گزر کررہا ہے ، پارلیمنٹ میں موجود تمام پارٹیاں نواز شریف سے جواب چاہتی ہیں ، عمران خان اور جہانگیر خان پر جھوٹے الزامات لگا کر سرکاری وسائل کا استعمال ہمارے خلاف کیا جارہا ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے اب تمام اپوزیشن جماعتوں کو چھوڑ کر عمران خان اور تحریک انصاف کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے وزارت اطلاعات سے جاری ہونے والے اشتہار میں نواز شریف کی ذات کیلئے عمران خان کو نشانہ بنایا ہمیں بتایا جائے کہ اس اشتہار پر کتنے پیسے خرچ ہوئے اور وزیراعظم نواز شریف اس اشتہار کی رقم اپنی جیب سے ادا کریں ۔ مریم نواز کے اثاثے چھپانے پر کیپٹن صفدر کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کررہے ہیں جہاں الزامات کا جواب دینے کی بجائے الٹا الزامات لگائے جارہے ہیں یہ چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ دو تین سو اور لوگ بھی ڈوبیں ٹی وی پر دھمکیوں کی بجائے نیب اور ایف آئی اے سے کارروائی کروائیں دو مئی کو تمام پارٹیاں اکٹھی ہورہی ہیں مریم نواز قوم کی بیٹی ہے جھوٹے الزامات پر کیچڑ اچھالنے سے گریز کرے حکومت روزانہ چھ ارب روپے کا قرضہ لے رہی ہے اس دور حکومت میں باون لاکھ لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ وزیراعظم کے بیٹوں کے پاس پیسہ کہاں سے آیا ٹی او آرز اگر تبدیل نہیں ہونگے تو بات آگے کیسے بڑے گی اس طرح سے نقصان حکومت کا ہی ہوگا وزیراعظم اگر چاہیں تو تمام سوالوں کے جوابات آدھے گھنٹے میں دے سکتے ہیں اگر وزیراعظم صاف ہیں تو قوم کے سامنے خود کو احتساب کیلئے پیش کریں اور قوم کو جواب دیں اگر نواز شریف استعفیٰ دے دیں تو عمران خان وزیراعظم نہیں بن جائینگے ہم احتساب چاہتے ہیں۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…