اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

عمران فاروق قتل کیس،مرکزی ملزم کی ویڈیومنظرعام پرآگئی

datetime 28  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم خالدشمیم کی ایک ویڈیومنظرعام پرآئی ہے جس میں اس نے کہاہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کی میت لینے کیلئے جب مصطفیٰ کمال لندن گئے تھے توالطاف حسین نے انہیں کہاتھاکہ کام اچھاہوگیاہے میرے ساتھ جوبراکرے گااس کے ساتھ ایسے ہی ہوگا۔گزشتہ روزمیڈیاپر ریلیزہونے والی اس ویڈیومیں خالدشمیم کوجیل کے اندرموبائل پرگفتگوکرتے ہوئے دکھایاگیاہے ،خالدشمیم نے مزیدکہاہے کہ میں مشکل میں ہوں ،مصطفیٰ کمال کومیری مددکرنی چاہئے اورمیرے احسان کابدلہ دیناچاہئے ،میرے لئے اسلام آبادمیں ایک گھرکابندوبست کریں تاکہ میں ہاو¿س اریسٹ کے لئے درخواست دے سکوں ۔خالدشمیم نے کہاکہ الطاف حسین مصطفیٰ کمال سے خوفزدہ تھے کہ کہیں وہ میری جگہ نہ لے لیں کیونکہ کارکن مصطفیٰ کمال سے بہت محبت کرتے تھے ،خالدشمیم نے کہاکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی غیرجانبدار رہے یہ میرا الطاف حسین اورایم انورکامعاملہ ہے جب تک عدالت کوئی فیصلہ نہیں کردیتی ،رابطہ کمیٹی بالکل الگ رہے ۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل جنوری میں خالدشمیم نے عدالت میں پیشی کے دوران جب میڈیاسے گفتگوکی تھی تووزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اس کاسخت نوٹس لیتے ہوئے نگران پولیس افسرکومعطل کردیاتھااوراب یہ ایک حیرت انگیزبات ہے کہ اڈیالہ جیل سے ملزم خالدشمیم کی ایک ایسی ویڈیوریلیزہوئی ہے جس میں اس نے مزیدانکشافات کئے ہیں ۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…