بیجنگ (نیو زڈیسک) پاک چین مشترکہ تعاون سے پہلاطیارہ تیارکرلیاگیا،2سیٹوں والاجے ایف (17)بی تھنڈرطیارہ دسمبرمیں پہلی پروازکریگا،آئندہ سال باقاعدہ پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیاجائیگا،پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق 2سیٹوں والے جے ایف17بی پروٹائپ طیارے کی پیداوارشروع کردی گئی ہے ،طیارے کی پیداواری تقریب چین کے شہرچانگ ڈومیں ہوئی جس کے مہمان خصوصی پراجیکٹ ڈائریکٹرائیرمارشل محمداقبال تھے ۔تقریب میں چینی اداروں کے صدرنائب صدوراورسینئرنمائندوں نے شرکت کی ۔اس موقع پرائیرمارشل محمداقبال نے کہاکہ جے ایف17بی تھنڈرطیارے کی شمولیت سے پاک فضائیہ کی استعدادکارمیں اضافہ ہوگا،اس طیارے کی بدولت پاک فضائیہ کی تربیت اورآپریشنزمیں بہتری آئے گی اورمستقبل میں طیارے کی بین الاقوامی مانگ میں اضافہ بھی متوقع ہے ۔چینی عہدیدارنے کہاکہ طیارے کی تیاری میں پاک فضائیہ کاکردارقابل ستائش ہے ،منصوبے کی ترقی کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے ،پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق جے ایف17بی تھنڈرطیارے کی پہلی پروازدسمبر2016ء میں متوقع ہے ،جبکہ اس طیارے کواپریل2017میں پاک فضائیہ کے بیڑے میں باقاعدہ شامل کرلیاجائیگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































