پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف کاشہبازشریف،پرویزرشید،کیپٹن صفدر کیخلاف اقدامات کا اعلان،اہم پیشکش بھی کردی

datetime 27  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیو زڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سنٹرل سیکرٹری اطلاعات محمد نعیم الحق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس اورآف شور کمپنیوں کے معاملیپر وزیراعظم محمد نوازشریف اور ان کے خاندان سے پوری تفتیش کی جائے اور اس سلسلے میں کوئی رعایت نہ دی جائے۔ نیشنل پریس کلب میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجائے حکومت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور دوسرے پارٹی رہنماؤں کے خلاف پروپیگنڈہ کرے وہ لوگوں کو پانامہ لیکس اور آف شور کمپنیوں کے متعلق سوالات کا جواب دیں تاکہ لوگ مطمئن ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات اشتہاروں اور دوسرے ذرائع سے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف زہریلہ پروپیگنڈہ کر رہی ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ ان کی پارٹی نہیں حکومتی شخصیات کو قانونی نوٹس بھیجے ہیں جن میں وزیراعلیٰ شہباز شریف جنہوں نے جہانگیر ترین پر آف شور کمپنیاں رکھنے کا الزام لگایا اور وزیراطلاعات پرویز رشید اور کیپٹن صفدر کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نااہلی کا ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔ جہانگیر ترین کی کوئی آف شور کمپنی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آڈیٹر بھیجے ہم شوکت خانم ہسپتال کی آزادانہ مالی تحقیقات کروانے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جمہوری رویئے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپوزیشن کے سوالوں کے جواب دے اور اپنے معاملات ٹھیک کرے۔ جمہوریت میں سوال پوچھنے کا ہر ایک کو حق ہے حکومت مطمئن کرے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے خلاف موجودہ ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے ہر پارٹی کو تعاون کی پیشکش کرتی ہے اور تمام پارٹیاں 2 مئی تک ان معاملات پر مشاورت کریں گی۔ ہم حقیقت اور سچ کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو حقائق پتہ چلیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مجھے 1977ء جیسے سیاسی حالات نظر آ رہے ہیں اور حکومت اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ نعیم الحق نے کہا کہ موجودہ دور میں معاشی حالات بہت خراب ہیں حکومت روزانہ 6 ارب روپے قرضہ لیتی ہے اور کوئی مالیاتی ہدف پورا نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…