لاہور(نیو زڈیسک) پاکستان کے علاقے سوات سے چوری ہونے والا بدھا کا مجسمہ امریکہ پاکستان کو دینے پر تیار ہو گیا، آج ( جمعرات )کو مجسمہ پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔انتہائی قیمتی اور تاریخی نوادرات میں سے ایک بدھا کا مجسمہ جمعرات کو پاکستان کو واپس مل جائے گا۔ مجسمے کی پاکستان کو واپسی کی تقریب جمعرات کو نیویارک میں ہو گی۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل مجسمہ پاکستان کے حوالے کریں گے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں مجسمے کی مالیت گیارہ لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔مجسمے کو سوات کے علاقے سے 1980 ء کی دہائی میں اسمگل کر کے امریکہ پہنچا دیا گیا تھا۔ واپسی کے فیصلے سے قبل مجسمے کی نیویارک میں نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ۔