اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

پاکستان نے سعودی عرب کو اہم پیشکش کردی

datetime 27  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان نے سعودی عرب کو اہم پیشکش کردی،ائیر چیف کی سعودی کیڈٹس ؍ ائیر مین کو صلاحتیں بڑھانے کیلئے ہر طرح کی تربیتی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش ،پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے آج ریاض (سعودی عرب) میں سعودی نائب ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود جو کے سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی ہیں سے ملاقات کی ۔ائیر چیف نے انہیں پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک خواہشات اور تمناوءں کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے خطے میں امن اور ا ستحکام کیلئے سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی اورسعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی نائب ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کی موجودہ صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کی تعریف کی اور ہر طرح کے حالات میں پاکستان کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ائیر چیف نے سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف، جنرل عبدالرحمان بن صالح البنیان سے بھی ملاقات کی۔ دونوں شخصیات نے پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے کئی امور پر گفتگو کی۔ائیر چیف نے سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف، جنرل عبدالرحمان بن صالح البنیان کو دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردارسے آگاہ کیا۔ ائیر چیف نے سعودی کیڈٹس ؍ ائیر مین کو اپنی صلاحتیں بڑھانے کیلئے ہر طرح کی تربیتی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ائیر چیف نے دونوں فضائی افواج کے درمیان مثالی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے ائیر چیف کے دورہ کا شکریہ ادا کیا اور دونوں افواج کے درمیان دفاعی میدان میں موجود اشتراک کو مزید بڑھانے میں سعودی عرب کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان رائل سعودی فضائیہ کی دعوت پرسعودی عرب کے سرکاری دورہ پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…