راولپنڈی(نیو زڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگوا ئے تاہم پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے شیخ رشید کا ساتھ نہ دیا ۔ بدھ کو پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی کے وفد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہاکہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے ’’گو نواز گو‘‘ اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود اپنے کارکنوں سے بھی نعرے لگوائے تاہم وہاں موجود پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اعتزاز احسن ،خورشید شاہ اور نوید قمر نے ان کا ساتھ نہ دیا ۔