کراچی (نیو زڈیسک)دہشت گردوں کی جانب سے کراچی کے حساس ترین مقام آئل ایریا کیماڑی کواڑانے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے ۔حساس اداروں نے آئل ایریا کی سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے سلسلے میں مراسلہ جاری کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کو خبردار کیا ہے کہ کہ دہشتگرد آئل ایریا کو بارود سے بھری گاڑی سے تخریب کاری کا منصوبہ رکھتے ہیں جو آئل ایریا کے لیئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔حساس اداروں نے متنبہ کیا ہے کہ دہشتگرد ہیوی گاڑی سے آئل ایریا کو نشانہ بنا سکتے ہیں جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہو سکتا ہے۔