کراچی (این این آئی)پیپلزپارٹی کی رہنماء ڈاکٹر تنویر زمانی نے میڈیا کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پنامہ لیکس اور دیگر سیاسی مسائل کا حل صرف اور صرف موجودہ کرپٹ نظام سے نجات میں مضمر ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے جوانوں کو متحرک کیا جائے اور پاکستان کی کرپٹ اشرفیہ کے خلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ جس طرح ملک سے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ اس وقت قوم کو چاہیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور پاکستان میں تبدیلی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ 5 مئی کو پاکستان پہنچنے کے بعد6 مئی بلوچستان یونیورسٹی سے خطاب اور 8 مئی لیاری میں جلسہ عام کر کے نئے لائحہ عمل کا اعلان کروں گی۔