اسلام آباد(نیو زڈیسک) الیکشن کمیشن میں جھوٹے حلف نامے جمع کرانے کے الزام پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان نے الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔علیم خان کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا کہ سپیکر ایاز صادق کی درخواست قابل سماعت 180 لوگوں کے حلف ناموں کو بغیر تحقیق کے جھوٹا قرار دیا جا رہا ہے ٗ ٹربیونل یا الیکشن کمیشن نے بھی حلف نامے جمع کرانے والوں کو نہیں سنا۔ تحریری جواب میں کہا گیا کہ یہ حلف نامے علیم خان نے نہیں جمع کرائے بلکہ ووٹرز نے انفرادی طور پر جمع کرائے ہیں۔