اسلام آباد (نیوزڈیسک)لال مسجد کے نائب خطیب اسلحہ رکھنے پر گرفتاری کے بعدلائسنس جمع کرائے جانے پر رہاکردیئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران لال مسجد کے ایک خطیب اور 54 دیگر افراد کو گرفتار کر لیا تاہم بعدازاں مذکورہ خطیب کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔پولیس کے مطابق لال مسجد کے نائب خطیب عامر صدیقی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب بارہ کہو پولیس اسٹیشن کے قریب ایک مدرسے کی تلاشی کے دوران ان کے پاس سے 3 کلاشنکوفیں برآمد ہوئیں، پولیس کا کہنا تھا کہ عامر صدیقی کی زیر سرپرستی چلنے والا یہ مدرسہ ایک نجی سکول کی جگہ پر قائم کیا گیا تھا۔جب عامر صدیقی اسلحے کے لائسنس دکھانے میں ناکام رہے تو انہیں پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا، جہاں تھوڑی دیر بعد کچھ مقامی افراد اسلحے کا لائسنس لے کر پیش ہوئے جس کے بعد مذکورہ خطیب کو رہا کردیا گیا ¾ لائسنس کو پولیس نے تصدیق کےلئے اپنی تحویل میں لے لیا۔جب لال مسجد شہداءفاونڈیشن کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایا کہ صدیقی صاحب کی گرفتاری کی وجہ ان کی ملکیت سے 3 کلاشنکوفوں کا برآمد ہونا تھا ¾ان کا کہنا تھا کہ آپریشن پورے بارہ کہو میں کیا گیا جس میں عامر صدیقی کا گھر بھی شامل تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے رینجرز ترجمان سے بات کی تو انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ عامر صدیقی کو رہا کردیا جائےگا۔انہوں نے بتایا کہ عامر صدیقی کے قریبی ساتھی ڈاکٹرعابد اورکزئی نے پولیس سٹیشن جا کر ان کی ضمانت کراوئی۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بارہ کہو کے علاقے مدینہ ٹاﺅن، میرا بیگوال، اتھل اور پی ٹی وی کالونی میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔اس آپریشن کے دوران 54 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں کچھ افغان شہری بھی شامل تھے جنہیں حراست میں لے کر تفتیش کے لیے منتقل کیا گیا۔پورے آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ¾جن میں 19 بارہ بور کی بندوق، 108 بندوق کے راﺅنڈ ¾ 1512راﺅنڈز کے ساتھ 5 ایس ایم جی ¾3 نائن ایم ایم پستول 50 راﺅنڈ کے ساتھ، ایک 44 بور کی بندوق 312 راﺅنڈ کے ساتھ، ایک 22 بور کی رائفل اور اس کے 300 راﺅنڈ، 2 سیون ایم ایم پستول اور اس کے 19 راﺅنڈ، 18 تیس بور کی پستول اور 200 راﺅنڈز، ایک 32 بور ریوالور اور 18 راﺅنڈز، ایک 45 بور پستول اور 10 خنجر شامل ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
عام تعطیل کا اعلان
-
ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی نژاد امریکیوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تیاریاں تیز کر دیں















































