اسلام آباد (نیوزڈیسک)یوم تاسیس کے موقعے پر خواتین بد سلوکی کا شکار بنیں جو کچھ ہو ا اس پر پی ٹی آئی رہنما پھٹ پڑے، پارٹی رہنما عظمی کاردار نے عمران خان کو خط لکھ ڈالا ، جنا ب چیئرمین عمران خان صاحب جلسے میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی انتہائی افسوسناک ہے ، بدسلوکی کرنے والے مسلم لیگ ن کے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے کارکن تھے، اگر پارٹی اپنی خواتین کا تحفظ نہیں کرسکتی تو ہم نہیں پاکستان کیسے بنائیں گے، عمران خان نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے نعیم الحق کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ، کمیٹی 7روز میں تحقیقات مکمل کر کے چیئرمین کو رپورٹ پیش کرے گی، تفصیلات کے مطابق سربراہ عمران خان نے 24 اپریل کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ بدسلوکی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی اور آئندہ کسی جلسے میں بدسلوکی نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر خواتین سے ہونے والی بدسلوکی پر معذرت خواہ ہوں انہوں نے کہا کہ جلسے کی ویڈیو دیکھ کر بدسلوکی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بدسلوکی کے واقعے کی تحقیقات کے لئے یہ کمیٹی قائم کر دی ہے یہ کمیٹی بدسلوکی کرنے والے افراد کی نشاندہی کرے گی اور ویڈیو دیکھ کر ذمہ دار افراد کا تعین کرے گی ہم آئندہ کسی بھی جلسے میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہونے دیں گے اور بہتر انتظامات کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس پر توقع سے زیادہ لوگ آئے اور جگہ کم پڑ گئی تھی اور اسی وجہ سے بدانتطامی ہوئی۔