اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم کا استعفیٰ، فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

datetime 27  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانامہ لیکس میںوزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں و خاندان کے دیگر لوگوں کا نام شامل ہونے پر وزیراعظم سے استعفی لینے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے،گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار قیصر جدون کی جانب سے ایڈو وکیٹ سیف اللہ سروہی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں ،اس پرا یڈو وکیٹ سیف اللہ سروہی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کا تعلق مفاد عامہ سے ہے،کوئی بھی پاکستانی شہری اس حوالے سے عدالت سے رجوع کرسکتا ہے،اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدالت دیکھے گی کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں ؟ بعدازاں عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے نہ ہونے بارے فیصلہ محفوظ کرلیا،درخواست میں اختیار کیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے بیٹوں و دیگر کا نام ہے،پانامہ لیکس میں شریف خاندان کے نام سے معشیت بری طرح تباہ ہو رہی ہے،وزیر اعظم آرٹیکل 48سیکشن چھ کے تحت ریفرنڈم کرائیں کہ انھوں قوم کا اعتماد حاصل ہے یا نہیں، وزیر اعظم مشترکہ اجلاس بلا کر عام شہریوں سے استعفی کی رائے لینے کے لیے ریفرنڈم کا اعلان کریں، 1993 میں روس میں بورس یلسن نے بھی ریفرندم کرایا تھا،پانامہ لیکس میں آف شور کمپنیوں کے مالکان کے خلاف انکوائری کرانے کا حکم دیا جائے،درخواست میں فیڈریشن آف پاکستان بذریعہ سیکرٹری کیبنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…