پشاور(نیوزڈیسک) پشاورکی نجی یونیورسٹی کو بھتہ کی کال موصول ہوگئی بھتہ کیلئے کال افغانستان سے کی گئی ہیں ۔پولیس زرائع کے مطابق شہر کی معروف نجی یونیورسٹی (سٹی یونیورسٹی ) کو نامعلوم افراد کی جانب سے بھتہ کی کال موصول ہوئی ہیں ، بھتہ کیلئے کال افغانستان سے کی گئی تھی جس میں یونیورسٹی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ تنظیم کیلئے کارخیر میں چندہ ڈالے پولیس کے مطابق کال میں بیس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے پو لیس نے سٹی یونیورسٹی کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردی دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام تر صورتحال سے متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔