فیصل آباد (نیوزڈیسک)کار پر سبز اور جعلی نمبر پلیٹ لگاکرگھومنے والا مشکوک شخص سرکاری مہمان بن گیا‘خاطر تواضع کرنے کے بعد الگ الگ دو مقدمات بھی درج کرلئے گئے۔آن لائن کے مطابق اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس غلام مرتضیٰ نے پولیس کو بتایا کہ وہ نشاط آبا کے علاقہ 52ج ۔ب میں دورانِ ڈیوٹی ناکہ پر موجود تھا کہ تیز رفتاری سے آنیوالی ایک سبزنمبرپلیٹ لگی کار نمبریLE/3771کو روک کر سبز نمبر پلیٹ لگانے بارے معلوم کیا تو کارڈرائیور دلاور کوئی بھی تسلی بخش جواب نہ دے سکاجبکہ بعدازاں نمبرپلیٹ تصدیق کروانے پر وہ بھی جعلی نکلی ۔جس پر نشاط آباد پولیس نے غلام مرتضیٰ کی مدعیت میں ملزم دلاور کےخلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرکے اورکار قبضہ میں لیکرتفتیش شروع کردی ہے۔