ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

قرضہ معافی معاملہ،جہانگیرترین نے اعلا ن کر دیا

datetime 26  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اسٹیٹ بنک کی طرف سے شائع ہونے والی خبروں اور منفی پراپیگنڈا کیخلاف عدالت سے رجوع کا اعلان کر دیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے خلاف منفی پراپیگڈا کیا جارہا ہے زندگی میں کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کرایا، وزیر اعظم ہاوئس میڈیا سیل میرے بارے میں جعلی خبریں چلا رہا ہے اگر میں نے کوئی قرضہ معاف کرایا ہے تو میرے الیکشن نتائج کو کیوں چیلنج نہیں کیا گیا ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ اسٹیٹ بنک اپنے 2013 کے خط کو معافی کے ساتھ واپس لے چکا ہے تو پھر آج کیوں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں اگر میں نے کوئی قرضہ معاف بھی کروایا ہے تو پھر میرے الیکشن کو چیلنج کرنا چاہئے تھا اسے کیوں چیلنج نہیں کیا گیا انہوں نے کہاکہ میں نے 2002 ، 2008 ، 2013 اور 2015 میں الیکشن لڑا لیکن کسی نے ان پر اعتراض نہیں کیا وزیر اعظم ہاؤس کا میڈیا سیل میرے خلاف بے بنیاد باتیں کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبروں سے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،جھوٹے پراپیگنڈے کیخلاف عدالت سے رجوع کروں گا اگر مخالفین کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…