بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے کوہ نور ہیرا ملکہ برطانیہ کے سپرد کرنے کا معاہدہ طلب کرلیا

datetime 26  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے کوہ نور ہیرا ملکہ برطانیہ کے سپرد کرنے کا معاہدہ طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ میں کوہ نور ہیرا کی واپسی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کوہ نور ہیرا تخت لاہور کی ملکیت تھا جسے چھین کر برطانیہ لے جایا گیا،ہیرا پاکستان کی ملکیت ہے واپس لانے کا حکم دیا جائے۔سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ہیرے کی حوالگی کیلئے ٹریٹی آف لاہور،ایسٹ انڈیا کمپنی اور رنجیت سنگھ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا،کوہ نور ہیرا معاہدے کے تحت برطانیہ کو دیا گیا اس لیئے واپس نہیں لایا جا سکتا۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عدالت ٹریٹی آف لاہور کو تسلیم کرتی ہے؟دو حکومتوں کے درمیان معاہدہ ہوتا ہے ایسٹ انڈیا کمپنی خودمختار نہیں تھی۔فقیر سید نامی شخص کا دعوی ہے کہ یہ ہیرا اسکا ہے۔عدالت نے معاہدے کی کاپی طلب کرتے ہوئے سماعت 2مئی تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…