جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

چھوٹو گینگ کا سرغنہ کس سیاسی جماعت کے رکن اسمبلی کا گن مین رہ چکا ہے؟

datetime 26  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) رحیم یار خان اور راجن پور کے درمیان کچے کے علاقہ سے گرفتار کیے گئے چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول کے بارے میں بعض اطلاعات ملی ہیں کہ وہ علاقہ کے ایک رکن پنجاب اسمبلی کا گن مین بھی رہ چکا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ رکن پنجاب اسمبلی کا تعلق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) سے اور وہ ان دنوں پنجاب اسمبلی میں اہم عہدے پر فائز ہیں چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول نے تفتیش کے لیے اسلام آباد منتقل کیا جاچکا ہے نے ابتدائی تفتیش میں بہت سے پردہ نشینوں کے نام لیے ہیں جس کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہے چھوٹو گینگ کے خلاف ہونے والے اپریشن کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے متعلقہ ڈی پی او نے اپریشن سے قبل اپریشن بارے مشکلات اور تحفظات ک اظہار کردیا تھا لیکن پنجاب کی ایک اعلیٰ شخصیت نے آئی جی پنجاب کو اپریشن پولیس کے ذریعے کروانے پر مجبور کیا جس کا مقصد پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس کی ساکھ کو برقرار رکھنا تھا لیکن پنجاب پولیس اس اپریشن کے نتیجہ میں نہ صرف اپنے سات اہلکاروں کو شہید کروا بیٹھی بلکہ 23پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنواڈالا جو پولیس کے لئے مشکلات کا باعث بنی اور بالآخر پاک فوج کی اپریشن کے لئے خدمات حاصل کرنا پڑیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…