اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 83 پیسے کمی کی منطوری دیدی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی منظوری مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سی پی پی اے نے 2روپے 78 پیسے فی یونٹ کمی کا مطالبہ کیا تھانیپرا کے ترجمان کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مارچ کے مہینے کیلئے کی گئی ہے جس کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے ہ کمی کا اطلاق مئی کے بلوں میں کیا جائے گا تاہم کمی کا اطلاق کے الیکٹرک 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں پر نہیں ہو گا۔قیمتوں میں کمی فرنس آئل سستا ہونے کے بعد کی گئی ہے۔