اسلام آباد (نیوزڈیسک) رواں ہفتے میں اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ کراچی میں خوشگوار ہواؤں کے باعث ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے اسلام آباد کا درجہ حرارت 38 ، 37 ڈگری تک جا سکتا ہے جس سے اسلام آباد میں شدید گرمی ہو گی جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں جیسے لاڑکانہ ، بے نظیر آباد اور موہنجو داڑو میں درجہ حرارت 46 ڈگری سے ب ھی زیادہ ہونے کا امکان ہے جبکہ مالا کنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان نے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے آج ریکارڈ کئے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت میں شہید بے نظیر آباد 44 ، جیکب آباد 43 اور تربت میں 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔