منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

سرکاری گاڑیوں پر مزے کرنے والوں کی شامت ،نئے فیصلے نے کھلبلی مچادی

datetime 25  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) سرکاری گاڑیوں پر مزے کرنے والوں کی شامت آگئی،نئے فیصلے نے کھلبلی مچادی،کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑی بند مالکان کے خلاف خصوصی ایکٹ کے تحت مقدمے ،محکمہ ایکسائز نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے خصوصی مہم چلانے کا آغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائزاکرم اشرف گوندل نے پنجاب میں دھشت گردی کی روک تھام کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ بغیر کمپیوٹرائز ڈ نمبر پلیٹ گاڑی ہو یا موٹر سائیکل اسے فوری طور پر بند کیا جائے گا جبکہ گاڑی کے مالک کے خلاف خصوصی ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کیا جائے گا جبکہ 127000موٹرسائیکل مالکان کی کمپیوٹر نمبر پلیٹیں تیار پڑی ہیں جنھیں اگر چند روز میں مالکان ریسو نہ کرنے آئے تو ان کے خلاف بھی کاروائی ہو سکتی ہے ۔اسی طرح پرانی سیریز کی گاڑیوں کو بھی 170000نئی نمبر پلیٹیں جاری کی جائیں گی تاکہ شہر میں چلنے والی کوئی بھی گاڑی ایسی نہ ہو جس پر کمپیوٹرائز ڈ نمبر پلیٹ آویزاں نہ ہو اسی طرح نئی گاڑیوں کی بھی پندرہ ہزار نمبر پلیٹیں وصول نہیں کی گئی جنھیں متعلقہ ایڈریس بھی بھیجا گیا جہاں و ہ ریسو نہ ہو سکی نئی جاری ہونے والی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ پر ایسی چپ لگائی جائے گی جو پنجاب بھر کے انٹری پوائنٹس پر چیک ہونگی جہاں سکینگ کے ذریعے گاڑی کا تما م متعلقہ ڈیٹا فوری طور پر نمایاں ہو جائے گا ۔امید کی جاتی ہے کہ اس طرح کی جدت سے دہشتگردی کی روک تھام میں کافی مد د ملے گی کیونکہ جب سڑکوں پر چلنے والی ہر گاڑی کو باآسانی چیک کیا جا سکے گا تو پھر ایسا ممکن دکھائی نہیں دیتا کہ شہر میں کوئی گاڑی ایسی ہو جس پر شک گزرنے پر اسے فوری طور پر ٹریس نہ کیا جا سکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…