جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

خواجہ آصف دیر نہ کریں،پرویز مشرف کی آف شور کمپنی یا اکاؤنٹ کا ثبوت ہمیں دیں اور کمپنی یا اکاؤنٹ اپنے نام کروا لیں، ڈاکٹر محمد امجد

datetime 25  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ خواجہ آصف دیر نہ کریں،پرویز مشرف کی آف شور کمپنی یا آف شور اکاؤنٹ کا ثبوت ہمیں دیں اور وہ کمپنی یا اکاؤنٹ اپنے نام کروا لیں۔اس سے قبل بھی وضاحت کی جاچکی ہے کہ جنرل(ر)پرویز مشرف کی نہ تو کوئی آف شور کمپنی ہے اور نہ ہی آف شور اکاؤنٹ ہے،شریف خاندان کانام پانامہ لیکس میں آجانے سے ن لیگی راہنماؤں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔یہ سوچے بغیر کہ کیا کہہ رہے ہیں بے بنیاد بیانات دئیے چلے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو خواجہ آصف کے اس بیان کے ردعمل میں کیا جس میں انہوں نے جنرل(ر)پرویز مشرف کے آف شور اکاؤنٹس کا ثبوت پانامہ لیکس کے لئے بنائے جانے والے عدالتی کمیشن میں پیش کرنے کی بات کی ہے۔ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ ہم اس سے قبل بھی واضح طور پر یہ بات کہہ چکے ہیں کہ جنرل(ر)پرویز مشرف کی پوری دنیا میں نہ تو کوئی آف شور کمپنی ہے اور نہ ہی کوئی آف شور اکاؤنٹ ہے۔یہ بات بھی کہی جا چکی ہے کہ اگر کسی کے پاس بھی جنرل(ر)پرویز مشرف کے کسی آف شور اکاؤنٹ یا آف شور کمپنی کا ثبوت ہے تو وہ دکھا کر متعلقہ اکاؤنٹ یا کمپنی اپنے نام کروا لے۔ اے پی ایم ایل کے راہنما نے کہا کہ پانامہ لیکس پر ابھی کمیشن بھی نہیں بنا، خواجہ آصف دیر نہ کریں اور پرویز مشرف کے آف شور اکاؤنٹ کا ثبوت ہمیں دے کر وہ اکاؤنٹ اپنے نام کروا لیں۔ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر شریف خاندان پھنس چکا ہے۔انہیں معلوم ہے کہ اب یہ لوگ نہیں بچ پائیں گے۔چنانچہ شریف خاندان کے تمام دارباری لوگ دوسروں کے خلاف واویلا کئے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف جتنے بھی داؤ کھیل لیں اب انہیں اپنے بے بہا دولت کا بتانا پڑے گا کہ وہ کیسے کمائی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…