منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

64سیاستدانوں ،اہم شخصیات کے بیرون ملک اثاثے پاکستان واپس لانے کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

datetime 25  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پرویز مشرف سمیت 64سیاستدانوں اور اہم شخصیات کے بیرون ملک اثاثے پاکستان واپس لانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف، شہباز شریف، پرویز الہی، شجاعت حسین،عمران خان، سردار ایاز صادق، اسحاق ڈار،جاوید ہاشمی، فاروق ستار، نجم سیٹھی، میاں منشاء ، عاصمہ جہانگیر، خواجہ شریف، حمزہ شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر اور شیخ رشید نے چار سو ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا کر اثاثے بنائے۔ نواز شریف کے صاحبزادوں نے برطانیہ میں ایک سو انچاس جائیدادیں خریدیں جبکہ درخواست میں فریق بنائے گئے تمام سیاستدانوں نے بیرون ملک اثاثے بنا کر ملک کو کنگال کیا۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ان سیاستدانوں کی طرف سے بیرون ملک بینکوں میں رکھے گئے پیسے وطن واپس لا کر ملک کی حالت تبدیل کی جا سکتی ہے۔دوران وکیل سرکاری وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے، درخواست کے ساتھ کوئی ثبوت یا دستاویزات لف نہیں ہیں، ایسی درخواستیں سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے دائر کی جاتی ہیں۔ عدالت نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…