ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلے نے پاکستان اورچین میں ہلچل مچادی

datetime 25  اپریل‬‮  2016 |
پشاور(نیوزڈیسک)پاک چین اقتصادی راہداری کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلے نے پاکستان اورچین میں ہلچل مچادی، خیبر پختونخوا حکومت کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں سی پیک کے مشرقی روٹ کے لیے زمین نہ دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے ،اسمبلی میں دوسری قرار داد بھی پیش کی جائیگی صوبائی حکومت کی سی پیک میں تحفظات کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی ،کانفرنس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کی ،اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی موجود تھے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ کانفرنس شریک تمام سیاسی جماعتوں نے مشرقی روٹ کے لیے زمین نہ دینے کا فیصلہ کیا جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں دوسری قرار داد لانے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے،کانفرنس میں صوبائی حکومت کو سیکشن 4نافذ کرنے کے اختیارات بھی دیئے گئے،سیکشن فور کے نفاذ کے بعد متعلقہ زمینوں پر تعمیراتی کام نہیں کیا جا سکے گا،اے پی سی میں مسلم لیگ (ن ) کی جانب سے کسی بھی نمائندے نے شرکت نہیں کی ،کانفرنس میں جے یو آئی کے محمودخان بیٹنی،اے این پی کے سردارحسین بابک اور پی پی پی کے محمد علی شاہ باچا سمیت اتحادی جماعت قومی وطن پارٹی کی انسیہ زیب اور جماعت اسلامی کے عنایت اللہ بھی شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق دوست ملک کی جانب سے بھی اس معاملے پر مسلسل تشویش کا اظہار کیاجارہا ہے اور پاکستان کی حکومت کو بارہا یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پراختلافات کا جلد از جلد خاتمہ کیاجائے۔

Back to Conversion Tool



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…