ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

عبدالعلیم خان پھر کامیاب،ایازصادق کیلئے بڑا مسئلہ کھڑا ہوگیا

datetime 25  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )عبدالعلیم خان کوایاز صادق کے خلاف پھر ایک اور کامیابی مل گئی،ایازصادق کیلئے بڑا مسئلہ کھڑا ہوگیا،تحریک انصاف کے رہنما اور این اے122سے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ رٹ پٹیشن کو قابل سماعت قرار دے کر سردار ایاز صادق اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا گیا ہے عبدالعلیم خان کی طرف سے انیس علی ہاشمی ایڈووکیٹ نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ این اے122کے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ یہ معاملہ اُس کے دائرہ کار میں نہیں اور اس کیس کی الیکشن ٹربیونل میں سماعت ہونی چاہیے لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عائشہ ملک کی عدالت میں یہ نقطہ اٹھایا گیا کہ اگر یہ کیس الیکشن کمیشن کے دائرہ کار سے باہر ہے تو پھر اُسی فیصلے میں حلف ناموں کے جعلی ہونے کی آبزرویشن کیسے دی جا سکتی ہے ؟اسی طرح ان حلف ناموں کے بارے میں حلف دینے والے ووٹرز اور نہ ہی عبدالعلیم خان کا موقف سنا گیا اس لحاظ سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ تضاد کا شکا رہے جس پر کاروائی ہونی چاہیے ۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے یوم تاسیس پر پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس عظیم الشان اجتماع نے دھرنوں کی یاد تازہ کر دی اب زندہ دلان لاہور عمران خان کیلئے بے تاب ہیں انشا ء اللہ لاہور کا ہر شہری یکم مئی کو اپنے قائد اور قومی ہیرو کا فقید المثال استقبال کریگا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ عوام بد عنوان حکمرانوں کو گھر بھیجنے کیلئے تیار ہیں ، ان کی جھوٹی تسلیاں کسی کام نہیں آئیں گی اپنے غیر قانونی اقدام چھپانے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بولنے والوں کو آخر کار گھر کی راہ لینا ہو گی انہوں نے کہا کہ لاہور شہر نے لانگ مارچ اور شٹ ڈاؤن لاہور میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور عمران خان کی اس کال پر بھی پی ٹی آئی کا ہر کارکن سر دھڑ کی بازی لگا دے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…