پلندری(نیوزڈیسک) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 9th کلاس سے اسلامیات کے کورس سے جہاد کی آیات نکالنا بھارت نوازی ہے اور جماعت اسلامی اس کی شدید مذمت کرتی ہے ،ٹیچر فاﺅنڈیشن اپنے نصاب میں جہادی آیات کو شامل کرے تاکہ پائی جانے والی بے چینی کا ازالہ ہو سکے ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ جہاد کا بیس ہے باقی کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنی ہے اور بیس کیمپ میں تعلیمی نصاب میں جہادی آیات کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو بھی شامل کیا جائے تا کہ نسل نو کو اس مسئلہ سے آگاہی ہوتی رہے ،جہاد کی آیات نصاب سے نکالنا ظلم ہے اور ٹیچر فاﺅنڈیشن اس کا ازالہ کرے ورنہ جماعت اسلامی راست اقدام پر مجبور ہو گی ۔