پشاور(نیوزڈیسک)پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 80 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیاپشاور کے مختلف علاقوں تھانہ حیات آباد، فقیر آباداور پہاڑی پورہ کے حدود میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلا ف سرچ اینڈ سٹرئیک اپریشن کر تے ہو ئے غیر قانونی طور پر مقیم نو افغان باشندوں سمیت اسی سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔زیر حراست ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی بر آمد ہو ئے ،پولیس نے گرفتار مشتبہ افراد اور افغا ن باشندوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جن سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔