بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

موجودہ حکومت کو عوام کے ساتھ کی جانے والی ایک ایک زیادتی کا حساب دینا پڑے گا ‘پرویز الٰہی

datetime 25  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر گوگیرہ(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے حالیہ انکشافات کے بعد حکومتی ایوانوں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے اور ان کے پاؤں تلے سے زمین کھسک رہی ہے اب حکمرانوں کو قوم بھاگنے نہیں دے گی بلکہ ان سے کرپشن کی ایک ایک پائی وصول کر کے ملکی خزانہ میں جمع کروائی جائے گی ،موجودہ حکمران اپنی اولاد کے سہولت کار بننے کے بجائے اخلاقی طور پر اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچا کر حکمران سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق) اوکاڑہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کی خون پسینے کی کمائی کو اپنے پروٹوکول پر خرچ کر رہے ہیں ملک کے ذمہ قرضوں کو کم کرنے کے بجائے دو گنا سے بھی زائد کر دیا گیا ہے بلا مقصد اور بغیر ٹینڈر کے اربوں روپوں کی مبینہ خرد برد کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوام کے ساتھ کی جانے والی ایک ایک زیادتی کا حساب دینا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے سخت خائف ہیں آنے والے الیکشن میں اپنے بیلٹ کی طاقت سے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں ور نا انصافیوں کا حساب قوم خود لے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…