ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

لیہ میں زہریلی مٹھائی سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی

datetime 25  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیہ (نیوزڈیسک ) لیہ میں زہریلی مٹھائی نے گھروں کے گھروں اجاڑ دئیے ، دو سالہ بچہ کے دم توڑنے پر مرنیوالوں کی تعداد 25 ہو گئی۔ وزیر اعلیٰ کی بھجوائی گئی خصوصی ٹیم کی جانب سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے حکومت پنجاب کی جانب سے مرنیوالے 21 افراد کے ورثائ میں پانچ پانچ لاکھ کے چیک تقسیم کر دئیے۔ لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک کے بعد ایک متاثرہ موت کا شکار ہو ر ہا ہے۔ گزشتہ روز کمسن عبداللہ کے دو بھائی فرحان اور عدنان بھی جان لیوا مٹھائی کا شکار ہو چکے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کی سربراہی میں لیہ بھجوائی گئی 10 رکنی ٹیم کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے کوتاہی کے ذمہ داران کے تعین کیلئے غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے جاں بحق 21 افراد کے ورثاء کیلئے فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد شامل ہیں۔ پولیس تھانہ فتح پور کی جانب سے زیر حراست تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ مٹھائی میں جڑی بوٹیاں تلف کرنے والے زہر سیلفو لائل یوریا کی آمیزش اور اس کا تریاق دستیاب نہ ہونے پر ڈاکٹرز نے تمام متاثرہ مریضوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار قرار دی ہیں۔ ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات سے مایوس چک نمبر110 ٹی ڈی اے کے متاثرہ خاندان کے 7 مریضوں کو اہل خانہ نے گھر منتقل کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…