بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

پانامہ یکس کا پاکستان میں اصل مقصد کیا تھا؟ اہم شخصیت نے سارا پول کھول دیا

datetime 25  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیارت(نیوزڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے پیچھے امریکا اور یورپ کا ہاتھ ہے، جس کے ذریعے وہ اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کو غیر مستحکم اور
جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے سنجوانی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ مدرسے کبھی شدت پسندی اور دہشت گردی میں ملوث نہیں رہے، جبکہ مغربی طاقتوں نے پاکستان میں مدارس کو بدنام کرنے کے لیے ان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود مدارس ہزاروں غریب بچوں کو مفت تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبد الواسع نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ چند این جی اوز ملک میں امن دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے مدارس پر پولیس کے چھاپے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مدارس نے کبھی شدت پسندی کی حمایت نہیں کی۔مولانا انوار الحق حقانی، مولانا حافظ محمد یوسف اور مولانا شیر جان نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…