بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

ڈر اور خوف سے بسر کی جانے والی زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہوتا، شہبازشریف

datetime 25  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجن پور(نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈر اور خوف سے بسر کی جانے والی زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہوتا، جرائم پیشہ افراد سے نمٹنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے، بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے معیار یکساں ہونے تک مسائل حل نہیں ہوں گے۔وہ راجن پور پولیس لائنز میں آپریشن ضرب آہن کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاورں کے ورثا اور جوانوں سے خطاب کررہے تھے ۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ضرب آہن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک مثال ہے۔ یہی لوگ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے پھیلاو¿ کا باعث بنتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ راجن پور آپریشن آسان کام نہیں تھا، یہ ڈاکوو¿ں اور چوروں کے خلاف ایک معرکہ تھا، جس میں پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کا سامنا ہے جبکہ اشرافیہ اور غریب افراد میں سہولیات کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث ان عناصر کو مزید تقویت ملتی ہے۔ منصانہ نظام زندگی کے رائج ہونے تک ان کا خاتمہ ممکن نہیں۔ تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے شہدا کے ایصال و ثواب اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کرائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…