لاہو ر(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے گھر کے بلوں کی ادائیگی اور کچن کے اخراجات کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن سے مالی امداد کیلئے بات کروں گا ۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کے گوشواروں میں جو ٹیکس ہوتا ہے اس سے تو بنی گالہ کے 370کنال کے گھر کے بل پورے نہیں ہوتے ۔ماروی میمن سے کہوں گا کہ عمران خان کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بیت المال کے ذریعے کچھ رقم مہیا کی جا ئے تاکہ وہ کم ازکم اپنے گھر کا کچن تو چلا سکیں ۔ خان صاحب کا کیا کاروبار ہے ہمیں آج تک اس کا نام معلوم نہیں ہو سکا ۔