اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنماچوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ یوم تاسیس کے موقع پر ہمارے کارکنوں کا جذبہ قابل دیدتھا ،ہزاروں کارکنوں نے راستوں میں ہمارا استقبال کیا ٗملک میں تبدیلی آ کر رہے گی ۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر جلسہ گاہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہاکہ ہزاروں افراد پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ میں شریک ہونے کے لئے راستوں میں ہیں ،آج کا تاریخی جلسہ ملکی سیاست کا رخ تبدیل کر دیگاانہوں نے کہا کہ لاہور سے اسلام آباد تمام راستے ہزاروں افراد نے ہمارا استقبال کیا اور ہمارے قافلے میں شریک ہو کر جلسہ گاہ میں پہنچے ہیں ۔