جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت نے پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن کے جو ٹرم آف ریفرنس بنائے ہیں ٗ تحقیقات بے نتیجہ ہوگی ٗ شاہ محمود قریشی

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن کے جو ٹرم آف ریفرنس بنائے ہیں اس کے تحت تحقیقات بے نتیجہ ہوگی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت نے پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے جو خط لکھا ہے اس کا مطالعہ چیف جسٹس آف پاکستان نے نہیں کیا، چیف جسٹس اس خط پر غور کرنے کے بعد کوئی بھی فیصلہ کریں گے۔ کمیشن کیلئے حکومت کی جانب سے بنائے گئے ٹرم آف ریفرنس کسی صورت بھی صحیح نہیں، انہیں ہر اپوزیشن جماعت نے مسترد کردیا ہے کیونکہ ان ٹی او آرز کے تحت کمیشن سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ٗاس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو باہمی مشاورت سے نئے ٹی او آرز بنانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام جلد از جلد تحقیقات چاہتے ہیں تاہم حکومت نے تحقیقات مکمل کرنے کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جمہوری معاشروں میں اپوزیشن جلسے کرتی ہے حکومتیں نہیں، حکومتیں اپنے اقدامات کے ذریعے عوام کو مطمئن کرتی ہیں تاہم وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے جلسوں کا اعلان ان کی گھبراہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ پارٹی اختلافات سے متعلق انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں میں اختلافات معمول کا حصہ ہیں، تحریک انصاف میں کوئی تقسیم نہیں پارٹی انتخابات کے بعد ہم سب پھر مل بیٹھیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومتیں اپوزیشن کے مقابلے میں جلسے نہیں کیا کرتیں، وزیر اعظم گھبرائے ہوئے ہیں ٗ وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل میں پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ بیان اشتعال دلوانے کا ہتھکنڈہ ہو سکتا ہے لیکن کارکن مشتعل نہیں ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…