اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ایف نائن پارک میں جلسے کے دور ان خواتین سے نوجوانوں کی طرف سے بد سلوکی کے واقعات پیش آنے پر پولیس کو لاٹھی چارج کر نا پڑا ۔نوجوانوں کے مختلف گروہ وقفے وقفے سے خواتین کو تنگ کر تے رہے جس پر منتظمین سے بھی شکایت کی گئی نو جوانوں کی جلسہ انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی ۔نوجوانوں کی طرف سے خواتین کو تنگ کر نے کا سلسلہ نہ رکا تو جلسہ کے منتظمین نے پولیس کو طلب کرلیا جس پر خواتین کو نوجوانوں سے بچانے کیلئے پولیس کو لاٹھی چار ج کر کے انہیں دور ہٹانا پڑا ۔قبل ازیں جلسے کے آغاز سے قبل مختلف علاقوں سے آنے والے شرکاء اور جلسہ منتظمین کے درمیان بھی مارپیٹ کے واقعات پیش آئے اندر آنے کیلئے راستہ چھوٹا ہونے پر لوگوں کو گزرنے میں مشکل پیش آرہی تھی جس پر انہوں نے جلسہ کے منتظمین سے شکایت کی تو اس دور ان توتکرار ہوگئی اور منتظمین اور کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور نوبت مارپیٹ تک پہنچ گئی ۔