اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

نیشنل ایکشن پلان کے تحت میرپور، بھمبراور کوٹلی میں غیرقانونی اور غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن شروع

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(نیوزڈیسک) کمشنرمیرپورڈویژن راجہ امجدپرویز علی خان کی ہدایات اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈویژن میرپور کے تینوں اضلاع میرپور، بھمبراور کوٹلی میں غیرقانونی اور غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن جاری۔ تینوں اضلاع میں غیر رجسٹرڈ اور ایسے افغان باشندے جن کے نادرا نے کارڈ بلاک کررکھے ہیں کے خلاف بھی آپریشن تیز کردیاگیااس طرح ایسے کرایہ دار جن کی رجسٹریشن متعلقہ تھانوں میں نہیں کروائی گئی ان کے خلاف اور مالکان بلڈنگ کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔ کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجدپرویز علی خان نے تینوں ڈپٹی کمشنرز صاحبان اور ایس ایس پی حضرات کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں امن وامان کے قیام اور سماج دشمن افراد کی نقل وحرکت پرکڑی نظر رکھیں۔ اضلاع کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پرسکیورٹی سسٹم کو مذید فعال بنایاجائے ۔ مسافرگاڑیوں میں آنے جانے والوں کے شناختی کارڈ کی پڑتال میں کسی قسم کی لاپروائی نہ کی جائے۔اس طرح ڈویژن بھرکے تمام ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، ریسٹ ہاؤسز، پرائیویٹ بوائز اور گرلز ہاسٹلوں کی بھی پڑتال کو روزانہ کی بنیاد پریقینی بنایاجائے۔ انھوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈویژن بھرسے جہاں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرناہے وہاں امن وامان کے قیام سمیت دیگر قوانین پر بھی سختی سے پابندی کروائی جائے اور سماج دشمن کے خلاف گھیرا تنگ کیاجائے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…