حیدرآباد(نیوزڈیسک)پاک سر زمین پارٹی کے کراچی میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لئے جانے والے قافلے پر شرپسندوں کے دو مقامات پر حملے، پتھراؤ کرکے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے گئے اور لعنت ملامت کی گئی۔اتوار کو پاک سر زمین پارٹی کے کراچی میں ہونے والے پہلا جلسہ عام کے سلسلے میں حیدرآباد سے بھی بڑی تعداد میں پاک سر زمین پارٹی کے کارکن شہر کے مختلف مقامات سے بسوں کے ذریعے کراچی جانے کے لئے نکلے تو ان قافلوں میں شامل بسوں پر پکاقلعہ اور پنیاری تھانہ کی حدود میں شرپسندوں نے حملے کئے اس دوران پتھراؤ کرکے اور مکے مار کر کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے گئے قافلے میں شامل لوگوں پر لعنت ملامت بھی کی گئی اس موقع پر دونوں اطراف سے شدید نعرے بازی ہوئی، ، پاک سر زمین پارٹی کے قافلے پر پکاقلعہ کے علاقے میں حملہ کرنے والوں میں متحدہ کے یونٹ انچارج شہزاد اور شاہد اجمیری بھی شامل بتائے جاتے ہیں، قافلے پر حملے کی اطلاع ملنے پر پولیس و رینجرز کی بھاری جمعیت موقع پر پہنچی اور حالت پر قابو پا کر بسوں کو یہاں سے نکالا گیا، جامشورو ٹول پلازہ سے گاڑیوں کا بڑا قافلہ کراچی کے لئے روانہ ہوا جس میں سینکڑوں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔